25 اگست، 2020، 5:09 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84016085
T T
0 Persons
آئی اے ای آئی کی رپورٹ ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کا بہترین ریفرنس ہے: ایران

تہران، ارنا- ایرانی محکمہ خارجہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کیجانب سے پانچ مرحلوں کے دوران جوہری وعدوں میں کمی لانے کے عمل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ، ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کا بہترین ریفرنس ہے۔

ان خیالات کا اظہار "سیعد خطیب زادہ" نے منگل کے روز ایرانی پارلیمنٹ کے اراکین کیجانب سے فردو جوہری تنصیبات میں جوہری وعدوں میں کمی لانے کے چوتھے مرحلے کے عدم نفاذ سے متعلق سوال کے جواب میں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی جوہری ادارے کے عہدیداروں کو اس حوالے سے تکنیکی وضاحتیں پیش کرنا ہوگا؛ لیکن اسلامی جمہوریہ ایران نے بلاشبہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے پانچ مرحلوں کا بھر پور نفاذ کیا ہے۔

خطیب زادہ نے کہا کہ جوہری وعدوں میں کمی لانے کے اقدامات کا سنجیدگی سے اٹھایا گیا ہے؛ البتہ ضرورت کے مطابق اقدامات کیے گئے ہیں، مثال کے طور ضرورت کے مطابق یورنیم کی افزودگی کی جاتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی جوہری ادارے کی رپورٹ، ایران جوہری وعدوں میں کمی لانے کا بہترین ریفرنس ہے اور آئی اے ای آئی نے اپنی ساری رپورٹس میں ان مرحلوں کے نفاذ کی تصدیق کی ہے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

متعلقہ خبریں

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .